افغانستان کے سات رکنی وفد نے اسلام آباد میں دفتر خارجہ کے حکام سے ملاقات کی
جس میں پاکستان نے واضح کیا کہ افغان سرحد عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہے اور اس کوئ یسمجھوتہ نہیں ہو گا
سیکریٹری خارجہ اعزاز چودھری کا کہنا ہے کہ افغان وفدنےبھی سرحدی مینجمنٹ میکنزم کی اہمیت سےاتفاق کیا۔بارڈر مینجمنٹ میکنزم سےاسمگلنگ کی روک تھام میں مدد ملے گی۔ بارڈر مینجمنٹ سے دونوں ممالک یکساں مفید ہوں گے ۔صرف طور خم ہی نہیں باقی کراسنگ پوائنٹس پر بھی گیٹس بننے چاہئیں ۔پاک افغان سرحدپرامیگریشن میکنزم غیرریاستی عناصرکی سرکوبی کے لئے لازمی ہے۔پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کےلیے بارڈر مینجمنٹ لازمی قرار دیدی
جبکہ افغان وفد کی قیادت کرنے والے حکمی کرزئی نے کہا کہ دونوں ممالک کو باہمی مشاورت اور رابطے سے میکنزم تیار کرناہوگا