مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے امریکانے ایٹمی پروگرام پر پابندی لگانے کی کوشش کی مگر حکومت نے سمجھوتہ نہیں کیا۔ پی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں سرتاج عزیز نے کہا کہ ڈرون حملوں کا معاملہ گزشتہ حکومتوں کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے ،3 سال میں امریکاکے ساتھ تعلقات میں بہتری آئی ہے ، حکومت میں آئے تو امریکا کے ساتھ تعلقات مشکلات کا شکار تھے۔
مشیر خارجہ نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کا انفرااسٹرکچر تباہ ہوگیا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔
سرتاج عزیز نے کہا کہ بہتر سرحدی نظام پاکستان اور افغانستان دونوں کے لیے ضروری ہے اور بھارت کے ساتھ تمام مسائل جامع مذاکرات سے حل ہو سکتے ہیں