بلوچستان   کا خسارے کا بجٹ پیش

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے آئندہ مالی سال کے لیے 36 ارب روپے کے خسارے کا 289 ارب روپے کا بجٹ بلوچستان اسمبلی میں پیش کیا گیا جو وزیر اعلیٰ نواب ثنا اللہ زہری نے خود پیش کیا۔

بجٹ میں آئندہ مالی سال کے لیے مجموعی آمدنی کا تخمینہ 252 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

Budget 2016-17

بجٹ میں غیر ترقیاتی اخراجات کے لیے 218 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ 71 ارب 18 کروڑ روپے ہے۔

رواں مالی سال کے مقابلے میں امن و امان کی مد میں 12 فیصد اضافے کے ساتھ 30 ارب 25 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تعلیم، صحت اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے شعبوں کو ترجیح دی ہے۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تعلیم کے شعبے کے لیے 28 ارب روپے سے زائد رکھے گئے ہیں

صحت کے شعبے کے لیے بجٹ میں 17 ارب 36 کروڑ روپے اور پینے کے پانی کی فراہمی کے منصوبوں کے لیے 15 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

وفاقی حکومت کی طرح بلوچستان کے ملازمین کی تنخواہوں اور سابق ملازمین کی پینشن میں دس فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ بعض محکموں کے ملازمین کے الاؤنسز میں بھی اضافے کا اعلان کیا گیا۔

بجٹ میں کم از کم اجرت کو 13 ہزار روپے سے بڑھا کر 14 ہزار روپے کردیا گیا۔

بلوچستان میں آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری شعبے میں صرف 3220 آسامیاں دینے کا کہا گیا ہے ۔

x

Check Also

حکومت نے رواں برس کے لیے زکوٰۃ کا نصاب مقرر کردیا

رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب 44 ہزار 415 روپے مقرر کیا گیا ہے، ...

ملالہ ارب پتی بن گئیں

    برطانوی  میڈیا رپورٹس کے مطابق نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی ارب پتی ...

سوشلستانی ہوشیار،امریکی ویزےکے لیے سوشل میڈیا  کی پروفائل بھی بتانا ہوگی

امریکا جانے والے خواہشمندوں کو اب  سوشل میڈیا پر  زیادہ محتاط رہنا ہوگا۔ امریکہ میں ...

%d bloggers like this: