کوپا امریکا فٹ بال کپ میں بدھ سے سیمی فائنل مرحلے کا آغاز ہو رہا ہے-
پہلے سیمی فائنل میں امریکا کا مقابلہ دنیا کی نمبر ون ٹیم ارجنٹائن سے ہو گا, ارجنٹائن نے اتوار کو کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں وینزویلا کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی-
دوسرا سیمی فائنل دفاعی چیمپئن چلی اور کولمبیا کے درمیان کھیلا جائے گا-
چلی نے کوارٹر فائنل میں مضبوط حریف میکسیکو کو سات صفر سے ہرا کر سب کو حیران کر دیا تھا-