وزیراعظم نوازشریف تیزی سے روبصحت ہیں اور انہوں نے گھر کے باہر چہل قدمی بھی کی۔
وزیراعظم نے لندن کے ہارلے سٹریٹ ہسپتال میں اپنا طبی معائنہ کرایا جہاں ان کی ہارٹ سرجری کی گئی تھی۔
ڈاکٹرز نے وزیراعظم کو 7 دن بعد دوبارہ چیک اپ کرانے کیلئے کہا ہے۔
نواز شریف نے اپنے معالجین سے پاکستان جانے کی اجازت مانگی ہے۔ ڈاکٹرز کی جانب سے اگلے چیک اپ کے بعد ہوائی سفر کی اجازت ملنے کا امکان ہے۔