وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عالمی فادرز ڈے ایک ایسا دن ہے جو دنیا بھر میں ہر والد کے پیار اور شفقت کی یاد دلاتا ہے۔ اس دن کے موقع پر میں تمام والدین کو اپنی اولادوں کیلئے دی جانے والی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور فادرز ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ اس دن توقع ہے کہ ہم سب آگے بڑھ کر والدین کی اچھائیوں کو سراہیں گے