زمبابوے میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے رکن کو خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی دستے کو اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب ہوٹل کی ملازمہ نے زیادتی کا الزام بھارتی دستے میں شامل ایک شخص پر لگادیا۔ زمبابوین اخبار کے مطابق متاثرہ خاتون نشے کی حالت میں ہوٹل کی لابی میں پائی گئی، خاتون کے مطابق اسے نشہ آور چیز پلائی گئی اوراسے معلوم نہیں کہ وہ ہوٹل کے روم تک کیسے پہنچیں۔
ہرارے پولیس کمشنر کے مطابق خاتون سے زیادتی کا الزام ثابت ہوگیا ہے اور مبینہ بھارتی شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے ،تاہم قانون کے مطابق زمبابوین پولیس شناخت ظاہر نہیں کرسکتی۔
زمبابوے میں موجود بھارتی سفیر نے معاملات دبانے کی سرتوڑ کوشش کر رہے ہیں۔ دوسری جانب بی سی سی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے سے بھارتی کرکٹ ٹیم کا کوئی تعلق نہیں۔ بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی ٹیم کے اسپانسرز میں شامل ایک شخص کی رہائش اسی فلور پر تھی امکان ہے اس واقعے میں کردار اسی کو ہو