پاکستان کرکٹ بوڑد نے ویسٹ انڈین بورڈ کو دو طرفہ سیریز میں ایک ٹیسٹ اور ایک ٹی ٹونٹی میچ بڑھانے اور دو ون ڈے میچز کم کرنے کی پیش کش کردی ۔ جس کا فیصلہ چند روز میں ہو گا ۔ اسی سال اکتوبر میں پاکستان ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کی متحدہ عرب امارات میں ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچز کی میزبانی کرے گا
اب تک طے شدہ شیڈول کے مطابق دنوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ، دو ٹی ٹوئنٹی اور پانچ ون ڈے میچز کھیلے جانے ہیں لیکن پی سی بی چاہتا ہے پانچ کی بجائے تین ون ڈے،دو کی بجائے تین ٹی ٹونٹی اور تین ہی ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے جس کی تجویز ویسٹ انڈیز بورڈ کے سامنے رکھ دی گئی ہے