سعد رفیق کا کہنا ہے کہ سب چور نہیں ہیں چند چور ہیں باقی لوگ اپنے بچوں کا پیٹ کاٹ کر سیاست کرتے ہیں،جب بلاول میاں کرپشن پر بات کرتے ہیں تو سوچتا ہوں بڑی بات ہے،پیپلز پارٹی پہلے اپنی صفوں میں دیکھ لے،خورشید شاہ کے بیان کو سراہتا ہوں،طاہرالقادری اور عمران خان کا دھرنا سپونسرڈ تھا، اس اپوزیشن کا کیا کریں جو کہتے ہیں نہ کھیلیں گے ۔ملک بند کرنے کی دھمکی دینے والے پاکستان کےد وست نہیں۔ حاجیوں کے پیسے کھانے والے ہم سے حساب مانگتے ہیں،: ٹانگیں نہ کھینچی گئیں تو 2018 تک لوڈشیڈنگ ختم کر دیں گے ۔عمران خان صاحب کالا چشمہ اتارو اور خیبر پختونخوا میں جا کر آدم خور چوہے ختم کرو۔ٹرین مارچ کرنے والوں نے ٹرین مانگی ہم نے ٹرین دے دی