حکومت نے مسلح افواج کے افسروں اور جوانوں کی مدت ملازمت کے رولز آف بزنس میں تبدیلی کے حوالے سے کام مکمل طور پر روک دیا ہے۔
روزنامہ ایکسپریس کے رپورٹر ضیاء تنولی کے مطابق بری فوج، بحریہ اور فضائیہ کے سربراہ سے سپاہی تک مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے ورکنگ ہورہی تھی۔
محکمہ خزانہ کے ذمہ داروں نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقاتیں کیں اور اس فیصلے کے اثرات کا بغور جائزہ لیتے ہوئے اس عمل کو روکنے کا فیصلہ کیا گیا۔