وزیراعظم نوازشریف نے لندن میں خارجہ پالیسی پر خصوصی مشیر طارق فاطمی اور فواد حسن فواد سے طویل مشاورت کی اور افغان سرحدی معاملے کو سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے کی ہدایت کی۔
روزنامہ جنگ کے مطابق وزیراطلاعات پرویزرشید اور دیگر رفقاء سے مستقبل کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
وزیراطلاعات پرویزرشید آج وزیراعظم کو پاناما لیکس پر اپوزیشن کے ساتھ ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کریں گے۔
وزیراعظم کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ افغانستان کے ساتھ معاملات حساس نوعیت کے ہیں اس لئے جارحانہ حکمت عملی کے بجائے افہام و تفہیم کا راستہ اپنایا جائے لیکن ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ پاکستانی سرحدوں کی خلاف ورزی کی جائے تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے۔