سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان اور ایران کے صدر حسن روحانی نے وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کیا اور ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔
شاہ سلمان نے کہا کہ نوازشریف کی کامیابی سرجری پر وہ بہت خوش ہیں، انہوں نے مکہ مکرمہ میں خصوصی دعا کرانے کا بھی وعدہ کیا۔
ایران کے صدر حسن روحانی نے بھی ٹیلی فون پر وزیراعظم نوازشریف کی خیریت دریافت کی اور کامیابی سرجری پر خوشی کا اظہار کیا۔