مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاک افغان بارڈرپر گیٹ کی تعمیر کے لئے کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں‘ طورخم سرحد پر کسی بھی حملے کا جواب دیاجائے گا۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو میں سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ طورخم پر گیٹ کی تعمیر جاری رہے گی کیوں کہ یہ کسی دو طرفہ یا عالمی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں۔
جب تک پاک افغان سرحد پر بارڈر مینجمنٹ کا کوئی نظام قائم نہیں ہو جاتا اس وقت تک دہشت گردی‘ انتہا پسندی اور سمگلنگ جیسے مسائل پر قابو نہیں پایا جا سکتا ہے۔
سرتاج عزیز نے کہا کہ سرحد پرآمد و رفت دستاویزات کی مدد سے ہونی چاہئے۔