افغانستان کے نائب وزیر خارجہ حکمت کرزئی کی سربراہی میں افغان وفد کل پاکستان کا دورہ کرے گا۔
افغان وفد پاکستانی حکام کے ساتھ ملاقات کے دوران طورخم بارڈر کراسنگ سے متعلق معاملات سمیت بارڈر منیجمنٹ کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کرے گا۔
دفتر خارجہ کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے افغان نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر اور وزیر خارجہ کو پاکستان کا دورہ کرنےکی دعوت دی تھی، جس کے جواب میں افغانستان کے نائب وزیر خارجہ حکمت کرزئی کی سربراہی میں وفد اسلام آباد پہنچے گا۔