دورہ انگلینڈ، پاکستان کرکٹ ٹیم لندن پہنچ گئی

ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کی قیادت میں پاکستانی کرکٹ  ٹیم دورہ انگلینڈ میں مشکل مشن کی تکمیل کے لئے لندن پہنچ گئی۔

کوچ کی حیثیت سے مکی آرتھر کی بھی پہلی سیریز ہوگی جہاں گرین شرٹس 4 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

پاکستان ٹیم دورے کے با قاعدہ آغاز سے قبل ہیمپشائر کاونٹی میں دو ہفتے کے تر بیتی کیمپ میں شرکت کرے گی۔

17 رکنی ٹیسٹ ٹیم میں کپتان مصباح الحق کے علاوہ  محمد حفیظ، شان مسعود، سمیع اسلم، اظہر علی، یونس خان، اسد شفیق، افتخار احمد،  محمد عامر، راحت علی، عمران خان سینئر، سہیل خان، وہاب ریاض، یاسر شاہ، ذوالفقار بابر، سرفراز احمد اور محمد رضوان شامل ہیں۔

اس کے علاوہ پاکستان ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاوراور منیجر انتخاب عالم کے علاوہ دیگر کوچنگ اسٹاف بھی ٹیم کے ہمراہ ہے۔

2010 میں ہونے والے سپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے بعد یہ پاکستان کا پہلا دورہ انگلینڈ ہے، پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 14جولائی کو لارڈز، دوسرا میچ 22 جولائی سے مانچسٹر، تیسرا 3 اگست کو ایجبسٹن جب کہ چوتھا ٹیسٹ 11 اگست سے اوول میں شروع ہوگا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 24 اگست کو ساؤتھمپٹن، دوسرا 27 اگست کو لارڈز، تیسرا 30 اگست کو ناٹنگھم، چوتھا یکم ستمبر کو ہیڈنگلے اور پانچواں 4 ستمبر کو کارڈف میں ہوگا۔ سیریز کا واحد ٹی ٹوئنٹی میچز 7 ستمبر کو مانچسٹر میں شیڈول ہے۔

x

Check Also

بابر اعظم کا ٹی20بلاسٹ کیلئے سمرسیٹ کے ساتھ معاہدہ

بابر اعظم کا ٹی20بلاسٹ کیلئے سمرسیٹ کے ساتھ معاہدہ

مایہ ناز پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے آئندہ سیزن کیلئے سمرسیٹ ...

کیا رونالڈو کر پائے گا؟ پرتگالی اخباروں کا سوال

پرتگالی اخباروں کے صفحات دنیا بھر کی سیاست سے دور بس ایک سوال کر رہے ...

مسلسل شکست،انگلینڈ کا جرمن کوچ

یرگن کلنزمین نا صرف جرمنی کے عظیم فٹ بالر ہیں جو ورلڈ کپ جیتنے والی ...

%d bloggers like this: