کولمبیا کی ٹیم 12 برس بعد کوپا امریکہ فٹ بال کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔
کولمبین ٹیم نے پیرو کو کوارٹرفائنل میں اعصاب شکن مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ پر زیر کر کے لاسٹ فور میں جگہ بنائی۔
مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر تھا تاہم پنالٹی شوٹ آؤٹ پر کولمبیا نے پیرو کو چار دو سے زیر کر کے میدان مار لیا۔
دونوں ٹیموں کو پانچ، پانچ پنالٹی شوٹ آؤٹ دیئے گئے جس میں کولمبیا نے 4 اور پیرو نے 2 گولز کئے۔