ہالی وڈ کی نئی ہارر فلم ”دی کنجورنگ 2” خوف اور دہشت پھیلانے لگی۔
بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر تریونا ملئی میں ایک پینسٹھ سالہ آدمی سینما میں فلم دیکھتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔
بھارتی فلم بین کو اس وقت سینے میں شدید درد کی شکایت ہوئی جب فلم اپنے پورے جوبن پر پہنچ چکی تھی۔ اس شخص کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا لیکن اسے بچایا نہ جاسکا۔
حیران کن طور پر اس شخص کی لاش بھی اب غائب ہوچکی ہے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
حکام کے مطابق اسپتال سے لاش منتقل کرنے کی ذمہ داری جس شخص کو سونپی گئی تھی ممکنہ طور پر اسی نے لاش غائب کی ہے۔