برازیل کی ریاست ریو ڈی جنیرو نے ملک میں ہونے والے ریو اولمپکس کے آغاز سے پہلے مالی ایمرجنسی کا اعلان کر دیا۔ ریو کے گورنر نے کہا ہے ریاست کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے جس کی وجہ سے اولمپکس گیمز کے متعلق اپنے وعدے پورے نہ کرنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ۔اولمپکس کے لیے زیادہ تر پبلک فنڈنگ ریو کی شہری حکومت کی جانب سے ہوئی ہے لیکن ریاست ٹرانسپورٹ اور پولیس کے لیے ذمہ دار ہے