شیخ رشید نے اپنی تقریر میں ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا اسحاق ڈار کی طرح تمام ارکان کے بیرون ملک کاروبار نہیں کہ ان کا گزارا ہوسکے۔
جس پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار غصے میں آ گئے اور شیخ رشید کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔ اسحاق ڈار نے کہا شیخ رشید کو چیلنج کرتا ہوں میرا ایک روپیہ باہر ثابت ہوجائے توسیاست چھوڑ دوں گا۔ وہ چین سے ریشم سمگل کرکے نہیں بیچتے، کاش شیخ رشید جلدی شادی کریں انہیں بچوں کی ضروریات کا پتہ چلے، اسحق ڈار نے کہا کہ ایک پارٹی کے سربراہ کو چیلنج کر رکھا ہے کہ میرے اثاثوں کا فورنزک آڈٹ کرائیں تو اب شیخ صاحب بھی کرا لیں
وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے قوم کو مشورہ دیا دالیں مہنگی ہیں تو کوئی بات نہیں چکن کھائیں، حکومت نے چکن پر ٹیکس ختم کردیا ہے اب 200 روپے کلو مل رہا ہے