قومی اسمبلی اجلاس میں کورم ٹوٹنے کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا،، مسلسل بارھویں روز بھی حکومت کو کورم پورا کرنا مشکل ہوگیا
ناراض لیگی ارکان نے حکومت بالخصوص اسحاق دار کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے، اجلاس شروع ہوتے ہی شیریں مزاری نے کارم کی نشاندہی کر دی
گنتی ہونے پر 342 ارکان میں سے صرف 30 کے قریب ارکان موجود تھے جس پر اسپیکر ایاز صادق نے کارروائی معطل کردی۔ وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب ناراج ارکان کو منا کر ایوان میں لے آئے