پاکستان اور افغانستان کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد 5 دن سے بند طورخم سرحد کھولنے کا اعلان کردیا۔
اطلاعات کے مطابق صبح آٹھ بجے سرحد آمد ورفت کےلیے کھول دی گئ ۔
پولیٹکل انتظامیہ خیبرایجنسی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں پڑوسی ممالک کے حکام کے درمیان مذاکرات اچھے اور دوستانہ ماحول میں ہوئے۔ مزاکرات اس جگہ ہوئے جہاں دونوں ممالک کے سرحدی گیٹ لگے ہوئے ہیں۔
جبکہ پاکستان کے علاقے میں واقع سرحدی گیٹ کی تعمیر کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
اور مذاکرات میں گیٹ کے سلسلے میں کوئی بات نہیں ہوئی ہے
ذرائع کے مطابق گذشتہ دو دنوں سے افغان حکام کی جانب سے مسلسل پاکستان سے درخواست کی جا رہی تھی کہ لوگوں کی مشکلات کی خاطر سرحد کھول دیا جائے۔
تاہم انھیں بتایا دیا گیا تھا کہ جب تک اعلیٰ حکام کی جانب سے اجازت نہیں دی ملتی سرحد نہیں کھولی جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے مذاکرات میں میجر توقیر، کیپٹن وہاب جب کہ افغانستان کی جانب سے کرنل نثار نے شرکت کی۔