مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے دانیال عزیز نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے بلدیاتی نمائندوں کو بیڑیاں پہنادی ہیں، پی ٹی آئی اپنے ناظمین کو بھی اختیارات نہیں دے رہی۔
پشاورمیں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے میں بلدیاتی نظام تعطل کا شکار ہے۔
ضلعی حکومتوں کے بجٹ پر کٹ لگا دیا گیا ہے، یونین کونسل کے دفاتر تک ختم کردیئے گئے ہیں۔
دانیال عزیز نے کہا کہ تحریک انصاف نے نوے دن میں انصاف کا نظام لانے کا دعویٰ کیا تھا لیکن احتساب کمیشن بنتے ہیں کرپشن کی نشاندہی کرنے والے ضیاء اللہ آفریدی کو جیل میں ڈالا گیا۔
پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی سرکاری اداروں میں کرپشن کے الزامات لگا رہے ہیں۔
خیبربینک کو لوٹا گیا لیکن اس پر کوئی تحقیقاتی کمیشن نہیں بنا۔