پاک افغان بارڈر طورخم پر کشیدگی کاخاتمہ ہوگیا
سرحد کو چھ روز بعد آمدورفت کیلئے کھول دیاگیا
پاک افغان بارڈر کو گزشتہ اتوار کی شب کو افغان فورسز کی جانب سے فائرنگ کے بعدبند کردیاگیاتھا
فائرنگ میں ایک پاکستانی میجر بھی شہید ہوئے تھے
جمعہ کو کامیاب مذاکرات کے بعد بارڈر کھولنے کافیصلہ کیاگیا
جس کے بعد طورخم بارڈر کو آج صبح 8بج کر 12منٹ پر کھول دیاگیا
سرحد کھلنے پر لوگوں کی آمدورفت شروع ہوگئی ہے
افغانستان سے آنے والے افراد کیلئے شناختی دستاویزات لازمی قراردیاگیاہے
افغان شہریوں اور فورسز کی جانب سے بھی سرحد کھلنے پر خوشی کااظہارکیاگیا
پاکستانی فورسز کی جانب سے افغان بارڈر فورسز کو کھجور اور آم تحفے دیئے میں گئے
ذرائع کے مطابق بارڈر پر گیٹ کی تعمیر کاکام بھی جاری رہے