پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز میں کھلاڑیوں کی شرٹ پر ایدھی فاؤنڈیشن کا لوگو لگا ہوا ہو گا۔ پی سی بی کے ترجمان کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اپنی سماجی ذمے داریاں پوری کرتے ہوئے ایدھی فاؤنڈیشن کو عطیہ دینے فیصلہ کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پی سی بی عبدالستار ایدھی جیسے شخص کے ساتھ جڑ کر انتہائی خوشی محسوس کرے گا جنہوں نے اپنی پوری زندگی انسانیت کی خدمت کیلئے وقف کردی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی پی سی بی کو ٹیم کی شرٹ پر دورہ انگلینڈ کے دوران ایدھی فاؤنڈیشن کا لوگو لگانے کی اجازت دے دی ہے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹیسٹ، پانچ ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ پر مشتمل سیریز کا آغاز 14 جولائی سے ہو گا۔