طاہر القادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے لیے انصاف اور قصاص کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فرقہ واریت، دہشت گردی اور انتہاپسندی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری برسی پر لاہور میں عوامی تحریک کا دھرنا جاری ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کیا۔
مال روڈ پر دھرنے میں کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے جن میں مرد ، خواتین اور بچے شامل ہیں۔
دھرنے میں پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، عوامی مسلم لیگ، مسلم لیگ ق ، ایم کیو ایم اور مجلس وحدت مسلمین بھی عوامی تحریک کا ساتھ دے رہی ہیں۔
مال روڈ لاہور پر صبح سے دھرنے کی تیاریاں جاری تھیں۔
چیئرنگ کراس سے لے کر ریگل چوک تک کرسیاں لگائی گئیں، مردوں اور خواتین کے لیے الگ الگ انکلوژر بنائے گئے۔
شام ہوتے ہی کارکن دھرنے میں شرکت کے لیے پہنچا شروع ہوگئے۔
کارکنوں نے مال روڈ پر ہی روزہ افطار کیا۔ طاہر القادری عشا کی نماز کے بعد دھرنے میں پہنچے۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری برسی پر کراچی میں بھی عوامی تحریک کے کارکنوں نے ایم اے جناح روڈ پر دھرنا دیا۔
دھرنے میں شریک افراد نے سڑک پر ہی روزہ افطار کیا۔ دھرنے میں خواتین اور بچے بھی شریک ہوئے۔