نئے پاکستان بنانے کے دعوے کہاں گئے ؟

اطلاعات کے مطابق موٹرسائیکل سوار نے  سرکاری نمبر پلیٹ لگی گاڑی  کو اوور ٹیک کیا تو کارسواروں نے غصے میں اسلحہ نکال لیا ۔

ایک شخص اور کمسن لڑکا ہاتھ میں پسٹل لے کر نکلے

ایک نوعمر لڑکے نے ایم 16 جیسی جدید گن تان لی اور جا کر موٹرسائیکل سوار کو زدوکوب کرنے لگے ۔

شہریوں نے بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش کی  تو اس دوران ایم 16 اٹھائے  لڑکے نے گولی چلائی۔

جبکہ دوسرا لڑکا اسے سیدھا فائر کرنے پراکساتا رہا۔

سفید رنگ کی گاڑی پر سرکاری نمبر پلیٹ پر بی 5258  درج ہے۔

جس پر گورنمنٹ آف پاکستان بھی لکھا ہوا ہے  ۔۔

موٹرسائیکل سوار کو زدوکوب کرنے کے بعد کارسوار دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔

متاثرہ شخص راحت نے کینٹ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرادیا۔

لیکن اس نے شکایت کی کہ پولیس نے سیدھی فائرنگ کو ایف آئی آر میں  ہوائی فائرنگ لکھا ۔

جس سے لگتا ہے ،، ملزم پکڑے نہیں جائیں گے ۔

ایس پی کینٹ پشاور کاشف ذوالفقار کا کہنا ہے گاڑی کی نمبر پلیٹ جعلی ہے لیکن ملزموں کو پکڑیں گے ۔

جبکہ شوکت یوسف زئی نے مکمل تحقیقات کی یقین دہانی کرادی ۔

x

Check Also

حکومت نے رواں برس کے لیے زکوٰۃ کا نصاب مقرر کردیا

رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب 44 ہزار 415 روپے مقرر کیا گیا ہے، ...

ملالہ ارب پتی بن گئیں

    برطانوی  میڈیا رپورٹس کے مطابق نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی ارب پتی ...

سوشلستانی ہوشیار،امریکی ویزےکے لیے سوشل میڈیا  کی پروفائل بھی بتانا ہوگی

امریکا جانے والے خواہشمندوں کو اب  سوشل میڈیا پر  زیادہ محتاط رہنا ہوگا۔ امریکہ میں ...

%d bloggers like this: