سندھ اسمبلی میں گذشتہ روز کی کُشتی کا چرچا عام رہا
حکومت اور اپوزیشن اراکین نے آج نرم رویہ اپنایا
خواجہ اظہار الحسن نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سردار احمد کے ساتھ کل جو سلوک کیا گیا اس پر افسوس ہے. اپوزیشن کا کام تنقید کرنا ہے۔ پارٹی قیادت کا احترام لازم ہے۔
خواجہ اظہار کی تنقید کا جوا ب نثار کھوڑو نے دیا
انہوں نے کہا کہ ہم پر بھی ذاتی حملہ ہوتا رہا جو ہم نے برداشت کیا۔
دوسری طرف سے بھی نرم رویہ رکھنا چاہیے تھا۔
اسپیکر آغا سراج درانی نے بھی کل کے واقعے کو افسوسناک قرار دیااور کہا کہ کسی بھی جماعت کی لیڈر شپ کی بات نہیں کرنی چاہئیے۔۔