وزیر اطلاعات پرویز رشید نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور ایک بار پھر ان کے گھٹنے چھوئے ۔ میڈیا سے بات کرتےہوئے پرویز رشید نے کہا میڈیا کی موجودگی میں پھر شاہ صاحب سے ملنے آیا ہوں اور جب بھی ملتا ہوں احتراما جھک کر ملتاہوں اور بتانا چاہتا ہوں میں بزدل نہیں جیسا بھی ہوں سب کے سامنے ہوں
یاد رہے کچھ دن پہلے بھی وزیر اطلاعات پرویز رشید اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے گھٹنے چھوئے تھے جس پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا
بلاول بھٹو نے کہا تھا
” حکومت پر جب بھی برا وقت آتا ہے پاؤں میں گر جاتے ہیں”