تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے ارکان کے لیے نام تجویز کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہماری جماعت پارلیمانی کمیٹی کو اپنے نام دے گی کیونکہ پاکستان اب متنازع الیکشن برداشت نہیں کرسکتا، متنازع الیکشن جمہوریت کیلئے خطرہ ہوں گے
تحریک انصاف کے رہنما نے کہا صاف شفاف الیکشن کے لیے خودمختار الیکشن کمیشن ضروری ہے اور ارکان کے تقرر کیلئے سب جماعتوں کو ایک ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے