مونال پر 30لاکھ کا مقدمہ

اسلام آباد کی ایک خاتون وکیل نے معروف ترین ہوٹل مونال پر مقدمہ دائر کیا ہے۔ اس مقدمے کے مطابق مونال نے انہیں کھانا بروقت نہیں دیا جس کی وجہ سے انہیں اذیت اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

وکیل حنا نعمان کے مطابق پیر سوہاوا میں موجود مونال ہوٹل کی انتظامیہ  سے انہوں نے کھانا دیر سے لانے  پر احتجاج کیا لیکن انہوں نے بات سننے کے بجائے بدتمیزی کی اور انہیں ہراساں کیا گیا۔

حنا نعمان نے ہرجانے کے طور پر مونال سے 30لاکھ روپے کا مطالبہ کیا ہے۔ حنا کے مطابق وہ اپنے بچوں اور مہمانوں کے ساتھ 13اپریل کو مونال گئی تھیں جہاں انہوں نے ’’فیملی گرلڈ ‘‘ آرڈر دیا۔

ایک گھنٹے انتظار کے بعد مونال کی انتظامیہ نے غلط کھانا پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مونال کی منیجر نے اس موقع پر اپنا نام بھی نہیں بتایا اور جیکٹ پر لگی پلیٹ بھی چھپا لی۔ حنا نے یہ مقدمہ اسلام آباد کی کنزومر کورٹ میں دائر کیا ہے۔

عدالت نے مونال کو نوٹس بھیج کر جواب مانگ لیا ہے۔ مونال کے وکیل کا کہنا ہے کہ مقدمہ سرا سر غلط ہے۔ اگر انہیں غلط کھانا پیش کیا گیا تو پھر آخر انہوں نے بل کیوں ادا کیا؟ ایسے بہت سے سوالات ہیں جن کو عدالت میں اٹھایا جائے گا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: