مودی سے ایوارڈ نہیں لوں گا

بھارت کے معروف انگریزی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے صحافی اکشے مکل نے وزیراعظم نریندر مودی کے ہاتھوں سے ایوارڈ لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو صرف ایوارڈ دینے والی شخصیت سے پرہیزہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور میں، ایک ساتھ ایک فریم میں موجود ہونے کے خیال کے ساتھ میں زندگی نہیں گزار سکتا۔

اکشے مکل کا کہنا تھا کہ رام ناتھ گوئنکا ایوارڈ پا کر میں فخر محسوس کر رہا ہوں لیکن نریندر مودی کے ہاتھوں سے میں یہ ایوارڈ نہیں لے سکتا۔
اکشے مکل کو یہ ایوارڈ ان کی کتاب گیتا پریس اینڈ دی میکنگ آف ہندو انڈیا کے لئے دیا گیا تھا۔ ان کی جانب سے یہ انعام کتاب کے پبلیشرہارپر کولنز انڈیا کے چیف ایڈیٹر کرشن چوپڑا نے حاصل کیا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: