انڈونیشیا کا سلمان تاثیر؟ ہزاروں افراد کا مظاہرہ

جکارتہ میں ہزاروں افراد  توہین مذہب کے مرتکب گورنر کے خلاف سڑکوں پر نکلے اور استعفے کا مظاہرہ کیا۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور واٹر کینن سے پانی کی تیز دھار پھینکی۔

پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔

جکارتہ کے عیسائی گورنر باسوکی تجاہجا پورناما پر قرآن پاک کی بے حرمتی کا الزام ہے۔

جعمہ کو سفید چوغے پہنے ہزاروں لوگ گورنر کے خلاف سڑکوں پر آگئے۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ گورنر کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ چلایا جائے اور اس سے استعفیٰ لیا جائے۔

انڈونیشیا کی پولیس نے صدارتی محل کے قریب مظاہرہ کرنے والوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

گورنر نے اپنے سیاسی مخالفین پر تنقید کی تھی کہ وہ اسے نشانہ بنانے کے لیے قرآن پاک کے حوالے دیتے ہیں۔

indonesia-jakarta

پورناما نے اپنے ان ریمارکس پر معذرت کی تھی تاہم سیاسی مخالفین اس بات کو بنیاد بناکر انہیں گرفتار کرکے سزا دینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

ستمبر میں ریلی کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ یہ تمھیں قرآنی آیات سنا کر دھوکا دے رہے ہیں تاکہ تم کہیں عیسائی کو ووٹ نہ دے دو۔ اس جملے کی بنیاد پر سیاسی مخالفین نے ان کے خلا ف توہین مذہب کی تحریک شروع کی تھی۔

جکارتہ میں صورتحال پر قابو پانے کے لیے 18 ہزار پولیس اہلکار تعینات تھے۔ حالات بگڑنے کی صورت میں فوج کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

پورناما جکارتہ کے دوسرے عیسائی گورنر ہیں۔ ان کے خلاف جاوا سمیت دیگر علاقوں میں بھی مظاہرے گئے گئے۔

گورنر کے خلاف 50 ہزار کے قریب مظاہرین سڑکوں پر نکلے جن میں بڑی تعداد انہیں سزائے موت دینے کی حامی تھی۔

مظاہرین نے گورنر کو پھانسی دینے کے بینرز بھی آویزاں کئے۔ پولیس پورناما کے خلاف تحقیقات کررہی ہے جن کا کہنا ہے کہ انہوں نے قرآن پاک کی توہین نہیں کی بلکہ ان کی ذات کو قرآنی آیات کے ذریعے نشانہ بنانے والوں کے بارے میں بات کی تھی۔

انڈونیشیا دنیا میں سب سے زیادہ مسلم آبادی والا ملک ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: