شارجہ ٹیسٹ، ویسٹ انڈیز کی5وکٹوں سے جیت

ویسٹ انڈیز نے شارجہ ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی۔ یہ اس کی پاکستان کے خلاف ہوم گراؤنڈ کے علاوہ 26 سال میں پہلی کامیابی ہے۔
شارجہ میں کھیلے گئے میچ کے آخری دن ویسٹ انڈیز نے 153 رنز کا آسان ہدف 44ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ یوں پاکستان ٹیسٹ سیریز 1 کے مقابلے میں 2 میچ جیت کر اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا۔
میچ کے آخری روز ویسٹ انڈیز کو جیت کے لئے 39 رنز اور پاکستان کو 5 وکٹیں درکار تھیں۔ کریگ براتھ ویٹ اور ڈاؤرچ نے ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے فتح اپنی ٹیم کو دلائی۔ دونوں نے 60،60 رنز بنائے۔

14947640_1711152798911216_5295661472871109428_n
اس سے قبل پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 281 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ سمیع اسلم74، یونس خان 51، مصباح الحق53 اور سرفراز احمد 51 رنز بنا پائے تھے۔
ویسٹ انڈیز نے 337 رنز بنا کر برتری حاصل کی، پاکستان کی طرف سے وہاب ریاض نے 5 جب کہ محمد عامر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ یاسر شاہ اور ذوالفقار کو ایک ایک وکٹ ملی۔
پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں بھی ناکام رہی اظہر علی کے علاوہ کوئی بلے باز نہ جم سکا۔ اظہر علی نے 91 رنز بنائے جب کہ سرفراز 42 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔
پاکستانی ٹیم نے اس ٹور میں ون ڈے، ٹی 20 اور ٹیسٹ کے تین تین میچ کھیلے اور اسے صرف آخری ٹیسٹ میچ میں شکست ہوئی ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: