تحریک انصاف کے چودھری سرور نے خبردار کیا ہے کہ حکومت نے پاناما لیکس کے ٹی او آر پر لچک نہ دکھائی تو سڑکوں پر آجائیں گے۔
ماڈل ٹاؤن لاہور میں انہوں نے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات میں دھرنے اور پاناما لیکس کے ٹی او آر کے حوالے سے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری سرور نے کہا کہ کرپشن ناسور بن چکی ہے، لوٹی ہوئی دولت واپس لائی جائے۔
عوامی تحریک کے خرم نواز گنڈا پور نے تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ ظلم اور کرپشن کے خلاف اکٹھے جدوجہد جاری رہے گی۔
عوامی تحریک سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دو سال ہونے پر جمعہ کو لاہور میں مال روڈ پر دھرنا دے رہی ہے۔ تحریک انصاف کا وفد دھرنے میں شریک ہوگا