پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر کھلاڑیوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے ہیں۔
پی سی بی نے کھلاڑیوں کی فیملیز کو جولائی کے پہلے ہفتے میں انگلینڈ جانے کی اجازت دے دی ہے۔
کرکٹرز کے بیوی بچے تین ہفتے انگلینڈ میں رہ سکیں گے۔ پی سی بی نے پہلے دوسرے ٹیسٹ کے بعد کھلاڑیوں کے اہل خانہ کو انگلینڈ بلانے کی پالیسی بنائی تھی۔
گرمیوں کی چھٹیوں اور عید کی وجہ سے کھلاڑیوں نے پہلے فیملیز کو ساتھ لے جانے پر اصرار کیا۔