مسلم لیگ ن کے رہنما ایک بار پھر سیاسی مخالفین پر خوب برسے ہیں۔
اسلام آباد میں دانیال عزیز اور عابد شیرعلی نے دھواں دار پریس کانفرنس میں کہا کہ عوام سیاسی کزنز اور سوتیلے بھائی کی سیاست کو پھر دفن کردیں گے۔
دانیال عزیز نے دھرنا سیاست کو آڑے ہاتھوں لیا اور عمران خان کو جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کا الزام بھی دیا۔
عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ جمہوریت پر شب خون کی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔
مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے خیبرپختونخوا حکومت کو ناکام قرار دیتے ہوئے اس کی کارکردگی بھی سامنے لانے کا اعلان کیا۔