الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ارکان کی عدم موجودگی کے باعث نہ ہوسکا۔
الیکشن کمیشن کے ارکان کی ریٹائرمنٹ کے بعد ادارہ ایک ہفتے سے غیر فعال ہے۔
چیف الیکشن کمشنر نے قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 64 اور 162، صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی پی 240 اور 232، اور پی ایس 127 میں ضمنی انتخابات بھی ملتوی کردئیے ہیں۔
الیکشن کمیشن تشکیل نو کمیٹی کا اجلاس اب جمعے کی صبح دس بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔