حلیمہ قتل کیس میں سونیا کو رہائی نہ ملی

ایدھی ہوم کراچی میں موجود بچے عبداللہ کی والدہ حلیمہ کے قتل کیس کی آج سماعت ہوئی۔

کیس کے نئے تفتیشی افسر نے عدالت میں عبوری چالان اور تفتیشی رپورٹ پیش کی جس کے مطابق پولیس کو ملزمہ سونیا کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملے اس لیے دفعہ 497 کے تحت اسے رہا کیا جارہا ہے۔

عدالت نے رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد سونیا کو رہا کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور ملزمہ کو پانچ روز کے لیے جیل بھیج دیا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ سونیا سے ابھی تفتیش مکمل نہیں ہوئئی۔ ملزمہ کا نام ایف آئی آر میں درج ہے۔ اس مرحلے پر اسے رہا نہیں کیا جاسکتا۔

کیس کی اگلی سماعت اب اکیس جون کو ہوگی۔

x

Check Also

حکومت نے رواں برس کے لیے زکوٰۃ کا نصاب مقرر کردیا

رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب 44 ہزار 415 روپے مقرر کیا گیا ہے، ...

ملالہ ارب پتی بن گئیں

    برطانوی  میڈیا رپورٹس کے مطابق نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی ارب پتی ...

سوشلستانی ہوشیار،امریکی ویزےکے لیے سوشل میڈیا  کی پروفائل بھی بتانا ہوگی

امریکا جانے والے خواہشمندوں کو اب  سوشل میڈیا پر  زیادہ محتاط رہنا ہوگا۔ امریکہ میں ...

%d bloggers like this: