لیہ میں بااثر زمیندار نے لڑکی کو چھیڑنے سے منع کرنے پر اپنے ہی ملازم کو درخت سے باندھ دیا اور چوبیس گھنٹے تک اسے بھوکا ، پیا سا رکھا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا
ڈی پی او لیہ کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیا کے مطابق واقعہ کھیتوں میں کام کرتی متاثرہ شخص کی بیوی کو زمیندار کی جانب سے چھیڑنے پر پیش آیا جس پر ملزموں کے خلاف حبس بے جا اور تشدد کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے
وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او لیہ سے رپورٹ طلب کر لی