افغانستان میں ڈرون حملہ،15طالبان جنگجو ہلاک

امریکہ نے افغانستان کے صوبے کنڑ میں ڈرون حملہ کیا ہے، حملے میں کالعدم طالبان پاکستان کے ایک سینئر رہنما سمیر 15 جنگجو مارے گئے ہیں۔
اے ایف پی نے ایک اعلیٰ امریکی فوجی عہدے دار کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اتوار کے روز ہونے والے اس حملے میں القاعدہ کے شمالی مغربی افغانستان کے امیر فاروق القحطانی اور ان کے نائب بلال المتعبی کو نشانہ بنایا گیا۔
قحطانی اور ان کے نائب پر جب حملہ کیا گیا اس وقت وہ کنڑ کے ضلع غازی آباد کے ہلگل گاؤں میں تھے۔ یہ دونوں دو الگ الگ عمارتوں میں تھے جو ایک دوسرے سے کئی سو میٹر دور تھیں۔ ان عمارتوں پر متعدد ڈرونوں نے بیک وقت حملہ کیا۔
امریکی فوج کے ایک عہدیدار کے مطابق حملے میں ان افراد کے مارے جانے کی اطلاع ہے، طالبان یا حکومتی ذرائع نے البتہ اس دعوے کی تصدیق نہیں کی ہے۔
ایک افغان انٹیلی جنس عہدے دار نے تصدیق کی کہ حملے میں دو عرب بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
پینٹاگان نے کئی برس قبل قحطانی کی کھوج شروع کی تھی۔ فوجی حکام نے 2012 میں ان کا سراغ لگا لیا تھا اور ان پر حملہ کرنے والے ہی تھے مگر یہ مہم آخری وقت پر شہریوں کی ہلاکت کے خطرے کے پیشِ نظر ملتوی کر دی گئی۔
قحطانی اور متعبی کنڑ میں القاعدہ کے معروف کمانڈر تھے جو نوجوانوں کو شدت پسند تنظیم میں بھرتی کرنے پر مامور تھے۔
قحطانی کا تعلق سعودی عرب سے جب کہ متعبی کا تعلق قطر سے تھا۔
اس سال فروری میں امریکی محکمۂ خزانہ نے قحطانی کو عالمی دہشت گرد قرار دیا تھا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: