مودی سے مسئلہ کشمیر پر بات نہیں ہو گی، تھریسا مے

دورہ بھارت کے لئے تھریسا مے 6نومبر کو نئی دلی پہنچیں گے۔ یورپ سے باہر دو طرفہ ملاقات کے لئے یہ ان کا پہلا دورہ ہو گا۔ تاہم ابھی سے میڈٰیا نے تھریسا سے پاکستان اور بھارت کے حوالے سے سوالات شروع کر دئیے ہیں جبکہ دونوں ممالک کی لابنگ بھی سرگرم ہے۔

تاہم تھریسا مے برطانیہ کا پرانا نکتہ نظر ہی دوہرا رہی ہیں۔ ایوان نمائندگان میں لیبر رکن یاسمین قریشی نے ان سے سوال کیا کہ کشمیر کے حالیہ واقعات پر ان کی کیا پالیسی ہے۔ تھریسا نے کہا کہ ملک نے کئی سال قبل مسئلہ کشمیر سے دور رہنے کی پالیسی اپنائی اور برطانیہ اب بھی اس پر قائم ہے۔

یاسمین قریشی نے وزیراعظم کو کہا کہ  نریندی مودی سے ملاقات کے درمیان آپ کو کشمیر کا مسئلہ اٹھانا چاہیے جس پر تھریسا مے نے کہا کہ ’’مسئلہ کشمیر پر ہماری اور ہم سے پہلے کی حکومت نے ایک نکتہ نظر اپنایا۔ یہ برطانیہ کی پالیسی ہے۔ اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ کشمیر پاکستان اور بھارت کا مسئلہ ہے اور انہیں ہی اس کا حل کرنا ہو گا۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ سیکریٹری خارجہ نے ان کی بات کو غور سے سنا ہے اور اس حوالے سے کوئی بھی حکمت عملی بنائی گئی تو یاسمین کو اپ ڈیٹ کر دیا جائے گا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: