پشاور کے علاقے شیرو جھنگی میں رہائشی علاقے کے قریب سے گزرنے والے نالے کے پشتے میں شگاف پڑگیا جس سے نالے کاپانی گلاب کالونی میں داخل ہوگیا جس سے نالے کاگنداپانی گھروں میں داخل ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑا، متاثرہ افراد کاکہناہے نالے کے گندے پانی سے علاقے میں مختلف امراض پھیلنے کاخدشہ ہے