ٹی او آرز پر ڈیڈلاک جاری ہے جس کیلئے گرینڈ اپوزیشن نے اپنا ایک بار پھر اجلاس آئندہ ہفتے اسلام آباد میں طلب کرنے کا فیصلہ کیاہے اس سلسلے میں اعتزاز احسن تمام جماعتوں کے سینئررہنماوں سے رابطے کریں گے ۔
ابتدائی رابطوں میں آئندہ ہفتے اجلاس کرنے پرا تفاق کیا گیا ہے ،اجلاس میں اپوزیشن کی سینئر قیادت شرکت کرے گی سراج الحق، پرویز الہیٰ، خورشید شاہ، ،اعتزاز احسن شاہ محمود قریشی، طارق بشیر چیمہ اور دیگر شریک ہوں گے۔ اجلاس میں ٹی او آر زکے ڈیڈلاک کے بعد لائحہ عمل طے کیا جائے گا