پاکستان میں جمہوریت کی حمایت کرتے ہیں، امریکا

امریکا نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں جمہوری عمل کی حمایت کرتا ہے، تاہم پرامن احتجاج کے حق کی بھی حمایت کی جانی چاہئے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے معمول کی پریس بریفنگ ک دوران کہا کہ امریکا پاکستان سمیت تمام ملکوں میں جمہوریت کا حامی ہے۔
جان کربی سے پاکستان میں تحریک انصاف کے احتجاج پر بھی سوال پوچھا گیا، جان کربی نے کہا کہ امریکا کہیں بھی پر امن احتجاج کے حق کی حمایت کرتا رہا ہے تاہم پی ٹی آئی کا احتجاج پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔
خارجہ جان کربی کا کہنا تھا کہ امریکا کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کی پر زور مذمت کرتا ہے، پولیس ٹریننگ سینٹرپرحملہ بزدلانہ اقدام ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: