سبز آنکھوں والی شربت گلہ گرفتار

ایف آئی اے نے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے پر افغانستان کی شربت گلہ کو گرفتار کر لیا، یہ وہی خاتون ہے جس کی تصویر 1985 میں نیشنل جیو گرافک میگزین کے کور پر چھپی تھی۔
پشاور میں شربت گلہ کے خلاف نادرا کی طرف سے مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔ شربت گلہ پر الزام ہے کہ اس نے جعلی دستاویزات پر اپنا اور اپنے خاندان کے 2 افراد کا شناختی کارڈ بنوایا۔
ایف آئی اے نے اسے پشاور سے گرفتار کیا جب کہ دیگر دو افراد کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ شربت گلہ کا شناختی کارڈ بنانے والے 3 نادرا اہلکاروں کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔
شربت گلہ نے 1985 میں دنیا بھر میں شہرت حاصل کی تھی۔ ایک صحافی اسٹیو میک کری نے اس کی ایک تصویر بنائی اور نیشنل جیو گرافک نے اسے اپنے کور پر چھاپا۔
شربت گلا کو اس کی سبز آنکھوں کی وجہ سے شہرت ملی تھی، اس کے بعد اس حوالے سے نیشنل جیو گرافک چینل پر پروگرام بھی پیش کئے گئے۔
افغانستان میں خانہ جنگی سے تنگ آ کر شربت گلا پاکستان منتقل ہو گئی تھی۔ افغانستان کے لاکھوں افراد اس جنگ سے متاثر ہو کر پاکستان پہنچے اور ہزاروں نے جعلی کارڈ بھی بنوائے لیکن شربت گلا اپنی شہرت کے باعث ہی نادرا حکام کی نظروں میں آ گئی تھی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: