خواتین کے لئے وزن بڑھانا آسان، گھٹانا مشکل

دنیا کے 98 فصد لوگ اپنے وزن کے حوالے سے مطمئن نہیں ہوتے، کسی کو اپنا وزن کم لگتا ہے تو کسی کو زیادہ، خواتین کے ساتھ یہ مسائل زیادہ ہوتے ہیں۔
رائل جرنل آف ہیلتھ برطانیہ نے ایک دلچسپ رپورٹ شائع کی ہے جس کے مطابق خواتین کے لئے مردوں کی نسبت وزن بڑھانا تو آسان ہوتا ہے لیکن وزن کم کرنا مشکل ہوتا ہے۔
یہ رپورٹ 981 مرد و خواتین کے وزن کے گھٹنے اور بڑھنے کا ڈیٹا ایک سال تک جمع کرنے کے بعد مرتب کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صرف 3 فیصد خواتین ہی حسب خواہش وزن کم کرنے میں کامیاب ہوئیں۔
وزن بڑھانے میں کامیاب ہونے والی خواتین کی تعداد 7 فیصد تھی۔ اسی طرح جو مرد اپنا وزن کم کرنے میں کامیاب ہوئے ان کی تعداد 9 فیصد تھی جب کہ وزن بڑھانے میں کامیاب ہونے والے مرد 5 فیصد تھے۔
یہ ڈیٹا 17 سال کی عمر سے لے کر 53 سال تک کی عمر کے مرد و خواتین کی جانب سے اکٹھا کیا گیا۔ ان تمام افراد نے اپنا وزن کم کرنے یا زیادہ کرنے کی کوششیں کی۔
ریسرچ ڈاکٹر اینا لیفانزل کا کہنا ہے خواتین میں ہارمونز کا عدم توازن ان کے وزن بڑھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ہارمونل عدم توازن سے خواتین کے میٹابولزم پر واضح فرق پڑتا ہے۔
اسی طرح انزائٹی یا تناؤ جہاں مردوں میں بھوک کم کرنے کا باعث بنتا ہے وہیں خواتین میں یہ بھوک بڑھاتا ہے، انزائٹی کا تعلق بھی براہ راست ہارمونز کے ساتھ ہے۔
تاہم ڈاکٹر ابھی تک یہ پتہ چلانے میں کامیاب نہیں ہو سکے کہ انزائٹی کے بعد خون میں شامل ہونے والے ہارمونز جنس کے لحاظ سے الگ الگ کیوں ہوتے ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: