واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ جان کربی کا کہنا تھا پاکستان اور افغان افواج کے درمیان طورخم بارڈر پر حالیہ جھڑپیں باعث تشویش ہیں جن میں دونوں جانب سے جانی نقصان کی اطلاعات بھی ہیں
محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بتایا سرحدی علاقے میں بھاری ہتھیاروں کی موجودگی کی اطلاعات پریشان کن ہیں لیکن امریکا اسلام آباد اور کابل پر زور دیتا رہے گا کہ وہ اپنے سرحدی تنازعات کو حل کریں اور جاری کشیدگی میں کمی لا ئیں