پاکستان کی جانب سے طورخم بارڈر پر گیٹ کی تعمیر کا کام دن رات جاری ہے ،آئی جی ایف سی میجر جنرل شاہین مظہر محمود اور سیکٹر کمانڈر واجد قیوم پراچہ نے گیٹ کی تعمیر کا جائزہ لیا
دوسری طرف پاک فوج کے جوان الرٹ ہیں اور کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کو مکمل تیار ہیں،سیکیورٹی صورت حال کے پیش نظر سرحد کے اطراف میں بدستور کرفیو نافذ ہے ،پاک افغان سرحد پر طورخم بند ہونے سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں