پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری صبح آٹھ بجے کے قریب لاہور ائیرپورٹ پہنچے
جہاں سینکڑوں کارکنوں نے ان کا شاندار استقبال کیا اور گاڑی پر گل پاشی کی گئی
کارکنوں نے پارٹی پرچم اور قائد عوامی تحریک کے پوسٹر بھی اٹھا رکھے تھے
ائیر پورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا
راحیل شریف صاحب آپ نے ایف آئی آر کٹوائی تھی اب انصاف دلانا بھی آپ کی ذمہ داری ہے
حکومت کی روح پرواز کرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں
طاہرالقادری نے کہا کہ حکمران اپنی موت آپ مریں گے
انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی ایمپائروں کی انگلی نہیں ،ایمپائر کی انگلی اوپر اٹھتی ہے سیدھی اٹھتی ہے یا نیچے جاتی ہے مجھے نہیں پتا
سانحہ ماڈل ٹاؤن ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال تھی اور یکطرفہ قتل عام حکومت پاکستان نے کیا
دو سال گزر گئے مگر انصاف نہیں ملا
پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج بھی ہو گااور دھرنا بھی
حکومت کی مرضی کا ریویو کمیشن بنا،پھر سب کچھ فراڈ در فراڈ ہوتا رہا
دہشت گردوں کے سہولت کار اقتدار میں ہیں اور حکومت براہ راست ذمہ دار ہے
دھرنا شارٹ ٹرم ہو گا یا لانگ ٹرم ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے
ڈاکٹر طاہر القادری اس بار 8 ماہ بعد وطن واپس پہنچے ہیں
وہ لاہور میں 17 جون کو پنجاب اسمبلی کے سامنے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف دھرنا دیں گے
ماڈل ٹاؤن میں فائرنگ سے چودہ افراد شہید اور سو کے قریب زخمی ہو گئے