شیشہ نوشی پر مانیٹرنگ سسٹم نافذ

سپریم کورٹ میں شیشہ کیس کی سماعت پر عدالتی حکم پر سیکریٹری کامرس عدالت میں پیش ہوئے۔

حکومتی رپورٹ میں موقف دیا گیا کہ حکومت نے شیشہ نوشی کے تیار کرنے کی اشیاء پر پابندی لگادی ہے۔سیکریٹری کامرس نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ سماعت پر بیرون ملک اہم کانفرنس میں شرکت کے باعث عدالت میں حاضر نہ ہو سکا۔

چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریماکس دئے کہ اظہار وجوہ کا نوٹس دینے کا مقصد کسی شخص کو کانفرنس میں جانے سے روکنا نہیں تھا ۔ نوٹس ادارے کے وقار کیلئے جاری کیا گیا ۔یہ تاثر نہیں جانا چاہیے کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا جاتا ۔اداروں کو اپنا اپنا کام خود کرنا چاہیے۔

عدالت نے چاروں صوبوں کو شیشہ نوشی سے متعلق مانیٹرنگ سسٹم نافذ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کو نمٹا دیا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: